کراچی کے علاقے قائدآباد میں 2 گروہوں میں موٹرسائیکل تیز چلانے سے روکنے پر شروع ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق قائد آباد کی واقع شیرپاؤ کالونی میں 2 گروہوں میں موٹر سائیکل تیز چلانے کے تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ کی گئی۔

موٹر سائیکل تیز چلانے سے منع کرنے پر جھگڑا ہوا، تنازع پر ہونے والی فائرنگ سے شہزاد نامی شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کے 2 سگے بھائی صنم، قیصر اور راہگیر ابراہیم زخمی ہوگئے۔

کراچی پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم نثار کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں