کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی تیسرے ون ڈے میں بھی قومی ٹیم کو شکست، سیریز میں کلین سوئپ

23 اپريل 2024
کپتان ہیلی میتھیوز نے سیریز میں دوسری سنچری بنائی اور  141 رنز اسکور کیے—فوٹو:کرک انفو
کپتان ہیلی میتھیوز نے سیریز میں دوسری سنچری بنائی اور 141 رنز اسکور کیے—فوٹو:کرک انفو

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو 88 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔

کپتان ہیلی میتھیوز نے سیریز میں دوسری سنچری بنائی اور 141 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی نشرہ سندھو نے 3 اور فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں لے کر ون ڈے انٹرنیشنل میں 50 وکٹیں مکمل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم 190 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

منیبہ علی کے 38 اور عالیہ ریاض کے 36 رنز کے علاوہ کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز ، اسٹیفنی ٹیلر اور عالیہ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان ویمنز کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کی آخری گیند پر 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 113 رنز سے شکست دی تھی، یہ سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں