ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیر افضل مروت کے خلاف شہری پر تشدد کے مقدمے کی سماعت چوبیس جون تک ملتوی کردی گئی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر شہری پر تشدد کے الزام میں شیر افضل مروت کے خلاف درج کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد شہزاد خان نے کی۔

معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور شیر افضل مروت کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ شیر افضل مروت مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 جون تک کے لیے ملتوی کر دی۔

تبصرے (0) بند ہیں