خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں پولیس نے مطالبات پورے نہ کیے جانے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس کو تالے لگادیے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق مہمند پولیس کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد واضح پولیس سروس اسٹرکچر نہیں دیا گیا۔

5 سال گزرنے کے بعد بھی ریگولرپولیس کی مراعات اور سروس اسٹرکچر نہیں ملا، ضلع مہمند کے ڈی پی او آفس اور تمام تھانہ جات مطالبات پورے ہونے تک بند رہیں گے۔

ڈی پی او دفاتر اور تھانہ جات بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہ ہے جب کہ ضلع بھر کے حساس مقامات اور سرکاری دفاتر میں سیکیورٹی خطرات کا خدشہ ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں