وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ سیاسی جماعت اور حکومت کے طور پر وہ پی ٹی آئی سے بات کرنےکو تیار ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کو مسلط کیا گیا تھا اس وقت بھی ساتھ بیٹھنےکو کہا تھا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی اختیار نہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں ہم نے مینڈیٹ چرایا، بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ کونسی سیاست ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ سانحہ نو مئی کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ یہ پتہ تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج کرے گی، یہ نہیں پتہ تھا کہ حملےکرے گی، حملے کا پتہ ہوتا تو انتظام کچھ اور ہوتا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کیا حکومت اس کے لیے تیار نہیں تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں