خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے لڑکیوں کے ایک نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پہلے اسکول کے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسکول کے دو کمروں کو دھماکے سے اڑا دیا، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسی طرح کے حملے گزشتہ سال مئی میں ہوئے تھے جب میرعلی میں لڑکیوں کے دو سرکاری اسکولوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا، ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ علاقے کا واحد پرائیویٹ گرلز اسکول تھا اور اس کی انتظامیہ کو ماضی میں متعدد دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں