سینئر صحافی شمیم الرحمان انتقال کرگئے
21 اگست 2012
کراچی: کینسر کے مرض میں مبتلا سینئر صحافی اور انگریزی روزنامہ ڈان کے نمائندے شمیم الرحمان کراچی میں انتقال کرگئے۔
چار عشروں سے صحافت سے وابستہ رہنے والے شمیم آج صبح خالق حقيقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد گلستان جوہر میں ان کی رہائش گاہ کے باہر ادا کی جائے گی۔
وہ روزنامہ ڈان کے علاوہ غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ساتھ بھی وابستہ رہے۔
ان کے انتقال پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں