محمد حسین کو جمعرات کی صبح میانوالی شہر میں پھانسی دی گئی۔فائل فوٹو رائٹرز۔

اسلام آباد: پاکستان میں جمعرات کو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پہلی مرتبہ پھانسی کی سزا انجام دی گئی جس کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مذمت کی ہے۔

 جیل حکام عبداللہ خان نیازی کے مطابق، محمد حسین کو جمعرات کی صبح میانوالی شہر میں پھانسی دی گئی۔

 حسین، جو کہ ایک فوجی افسر تھے، کا تعلق لنگروالا پل ساہیوال تحصیل ضلع سرگودھا سے تھا۔ انہیں دو ہزار نو میں اپنے سینئر افسر حوالدار خادم حسین کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

 دو ہزار آٹھ میں موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پھانسی دیے جانے کا یہ پہلا موقع ہے۔ صدر آصف علی ذرداری کے اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے اس سزا پر غیر سرکاری پابندی عائد کردی تھی جس میں ہر تین مہینے بعد اضافہ کردیا جاتا تھا۔

 تاہم نیازی نے کہا کے صدر اور آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی نے حسین کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔

 پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن کے ایک افسر زمان خان نے پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کردی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں