بروس ولز، ڈیمی مور اور پاکستانی بیئر

17 نومبر 2012

مری بریوری کو اٹھارہ سو ساٹھ میں برطانوی راج نے اپنے فوجیوں کو بیئر فراہم کرنے کے لیے قائم کیا تھا۔ یہ کمپنی بیرون ملک کاروبار کو وسعت اور پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

حکومت پاکستان نے پہلے عوامی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں شراب پر پابندی لگا دی گئی تھی، جس کے بعد صرف اجازت نامے کے ذریعے ہی شراب خریدی جاسکتی ہے جو کہ زیادہ تر نامزد دکانوں اور بڑے ہوٹلوں کے پاس ہی ہوتا ہے۔

جون میں ہالی وڈ ستاروں ڈیمی مور اور بروس ولز کی نو عمر بیٹی کو شراب پینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے پاس سے  مری بریوری کی تیار کردہ شراب ملی تھی جس سے کمپنی کو دنیا بھر میں مفت کی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

راولپنڈی میں واقع مری بریوری کے دفتر کے باہر ایک محافظ دروازہ بند کررہا ہے۔

کمپنی میں تیار ہونے والے مشروبات دیوار پر آویزاں ہیں۔ کمپنی کے تیار کردہ مشروبات کی فروخت میں گزشتہ پانچ سالوں میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مری بریوری کا ایک کارکن بیئر کے بیرلز کو چیک کررہا ہے۔ کمپنی تقریباً گیارہ سو افراد کو روز گار مہیا کرتی ہے۔

ایک اور کارکن خالی بوتلوں کو مشین میں رکھ رہا ہے۔ دو ہزار بارہ میں کمپنی کی سالانہ فروخت چھبیس اعشاریہ آٹھ ملین ڈالرز رہی۔

کمپنی کا ایک ملازم بوتلوں کی تصدیق کر رہا ہے۔ شراب کے علاوہ کمپنی دیگر نون الکوحل مشروبات بھی بناتی ہے۔

پاکستان میں شراب پر پابندی کے باعث ادارہ بیرون ملک کاروبار کرنے کے لیے کوششیں کررہا ہے۔

پاکستان میں مری بریوری پر شراب سے بنی مشروبات کی تشہیر کرنے پر پابندی عائد ہے تاہم وہ نون الکوحل مشروبات کی تشہر کرسکتی ہے۔

شراب کشید کرنے کی تیاری کا مرحلہ۔ کمپنی کے مطابق انہوں نے چیک ریپبلک کی ایک کمپنی سے پانچ ہزار کیسز بھجوانے کا معاہدہ کرلیا ہے۔