شمالی کوریا کے مشتبہ جوہری دھماکے کی سائٹ۔ اے ایف پی فوٹو
شمالی کوریا کے مشتبہ جوہری دھماکے کی سائٹ۔ اے ایف پی فوٹو

سئیول: شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ زیر زمین کامیاب ایٹمی دھماکا کیا ہے۔

شمالی کو ریا نے ایٹمی دھماکا کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ شمالی کوریا حکام کا کہنا ہے کہ زیر زمین ایٹمی دھماکا کیا گیا تھا جو کامیاب رہا۔

جاپان نے شمالی کوریا پر ایٹمی دھماکہ کرنے کا الزم عائد کیا تھا جبکہ جنوبی کوریا نے بھی شکوک وشبہات کے اظہار کیے تھے ۔

جس کے بعد شمالی کوریا نے ایٹمی دھماکے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ادھر اقوام متحدہ نے سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

علاقائی ارضیاتی نگرانی ایجنسیوں نے 4.9 اور 5.1 کے درمیان شدت کے 11:57 بجے زلزلہ ریکارڈ کیا جس کا مرکز شمالی پونگی ری جوہری سائٹ ہے۔

 

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں