چیئرمین تحریک انصاف عمران خان۔ فائل فوٹو رائٹرز۔۔۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان۔ فائل فوٹو رائٹرز۔۔۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران عمران خان کو بلا مقابلہ چیرمین اور شاہ محمود قریشی کو وائس چیرمین منتخب کرلیا گیا۔

لاہور میں چیرمین شپ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دو بار سے زیادہ پارٹی میں کوئی بھی شخص چیرمین نہیں بن سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےحوالے سے بات تئیس مارچ کے جلسے کے بعد ہوگی۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے باوجود کوئی بھی دیگر امیدوار میدان میں نہ آسکا جس کے باعث انہیں بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر حامد خان کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کل اڑتالیس عہدوں کے لیے انتخاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صدر کے عہدے کے لیے جاوید ہاشمی اور عمر سرفراز چیمہ مد مقابل ہوں گے۔

 

تبصرے (4) بند ہیں

farrukh Mar 20, 2013 05:55pm
How much money and time of public wasted to to show them what they are seeing for decades
شانزے Mar 20, 2013 09:22pm
خان صاحب بہت مبارک اچھا ہوتا اگر کوئی آپ کے مدمقابل ہوتا برائے نام ہی سہی کم از کم یہ "بلامقابلہ" کی روایت تو ختم ہوتی اور آپ تو ویسے بھی ٹرینڈ سیٹر ہیں
Najam Khan Khattak Mar 23, 2013 07:18am
I AM A VOTER OF IMRAN KHAN BECAUSE I HOPE THIS HE BRING A CHANGE IN PAKISTAN INSHALLAH
Najam Khan Khattak Mar 23, 2013 07:20am
ALLAH BLESS YOU IMRAN KHAN