پاکستان میں ملیریا سے سالانہ پچاس ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ فائل تصویر
پاکستان میں ملیریا سے سالانہ پچاس ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ فائل تصویر

فیصل آباد: محکمہ صحت پنجاب کے پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے بتا یا ہے کہ دنیا میں ہر سال 500ملین افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں غریب ترین لوگوں کی تعداد 70فیصد کے قریب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ پچاس ہزار افراد ملیریا میں مبتلا ہوکر مرجاتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں یہ تعداد دس لاکھ ہے۔

خبر رسان ایجنسی، اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ دنیا میں ہر30 سیکنڈ کے بعد ایک بچہ ملیریا کے باعث لقمہ اجل بن جاتا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شوگر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت شہری علاقوں کے 14 فیصد اور دیہی علاقوں کے 11 فیصد افراد شوگر میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ فوڈ بیماریاں پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

حالانکہ ہمارے بزرگ سادہ اور متوازن خوراک استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے اور ورزش کرنے کے عادی تھے جس کے باعث ان پر بیماریوں کے اثرات نہ ہونے کے برابر تھے۔

انہوں نے ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ پینتیس سے چالیس منٹ کی واک کو معمول بنانے سے انسان بہت سے امراض سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں