فائل فوٹو۔۔۔

لندن: بروفن اور ڈیکلو فینک جیسی دردکش ادویات کا طویل دورانیے تک زیادہٰ مقدار میں استعمال ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتا ہے ۔

برطانوی طبی محققین کے مطابق بروفن اور ڈیکلو فینک کا طویل مدت تک استعمال دل کیلئے اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا کہ وی آکس نامی دواء جس کے استعمال کو صحت کیلئے خطرناک ثابت ہونے کے بعد ترک کر دیا گیا ہے ۔

برطانوی یونیورسٹی آکفسورڈ کی فینکل ٹرائل سروس کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بروفن ، ڈیکلوفینک ، سٹیرائیڈ سے پاک لانٹی انفلیمیٹری دوا اینسیڈ وغیرہ کا مسلسل اور زیادہ استعمال دل کے دورہ کی وجہ بن سکتا ہے ۔

محققین نے بتایا کہ نئی تیار کردہ اینسیڈ جس کو سی او ایکس 2یا کوکسیب بھی کہا جاتا ہے میں وی آکس کے اجزاء موجود ہیں جو امریکی ادویہ ساز ادارے مرک نے 2004ء کے بعد بنانا بند کر دی تھی وی آکس کی وجہ سے کئی افراد کو دل کا جان لیوا دورہ پڑا ۔

تبصرے (0) بند ہیں