دہشت گردی نہ رکی تو عوام جہاد کا اعلان کر دیں گے، الطاف حسین

24 نومبر 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین۔ فائل فوٹو۔۔۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین۔ فائل فوٹو۔۔۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج اگر دھماکے اور دہشت گردی نہ رکوا سکے توعوام طالبان کے خلاف اعلان جہاد کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق ہفتہ کے روز متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی ،کراچی تنظیمی کمیٹی، سندھ تنظیمی کمیٹی اوردیگر ونگز اور شعبہ جات کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت ڈرون حملےبند کرا سکتی ہے نہ ڈرون گرانے کا کم دے سکتی ہے۔

الطاف حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کا بہانہ کر کے کئے جانے والے دھرنے اور احتجاج اصل میں طالبان کے جرائم کی پردہ پوشی کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے انچولی دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی حکومت اور سیاسی جماعتیں طالبان اور ان کے ہمدردوں کو انسانیت دشمن قرار دیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ وزیر اعظم، کابینہ اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس کے بالواسطہ یا بلاواسطہ ہمدردوں، خیرخواہوں اور ہم نواؤں کو انسانیت کا دشمن اور درندوں سے بدتر قرار دیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں