حکومت پنجاب نے 29 لا افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

شائع May 11, 2024 اپ ڈیٹ May 11, 2024 10:40am
— فائل فوٹو: ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ٹوئٹر

حکومت پنجاب نے 29 لا افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب گلزار احمد خان، ملک سرود احمد سمیت 5 لا افسران کو عہدوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

مزید بتایا کہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شاہد محمود، محمد اکرم، سید علی ریاض سمیت 24 لا افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے نوٹی فکیشن کی کاپی سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ سمیت دیگر اداروں کو ارسال کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026