شیو سینا کی 'میکال حسن' کی پریس بریفنگ میں مداخلت

اپ ڈیٹ 05 فروری 2014
میکال حسن اپنے بینڈ کے ہمراہ۔- اے ایف پی فوٹو
میکال حسن اپنے بینڈ کے ہمراہ۔- اے ایف پی فوٹو
شیو سینا کے کچھ کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔- انٹرنیٹ فوٹو
شیو سینا کے کچھ کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔- انٹرنیٹ فوٹو

پاکستان دشمنی میں پیش پیش ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے کارکنوں نے ممبئی پریس کلب میں پاکستانی بینڈ کو پریس کانفرنس سے روک دیا۔

میکال حسن نامی ایک پاکستانی میوزک بینڈ کے فنکار ہندوستانی گروپوں کے ساتھ بعض مقامات پر موسیقی کے پروگرام دینے والے تھے۔

اپنی پرفارمنس کے حوالے سے بینڈ کے ارکان ممبئی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اچانک ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے کارکنوں نے دھاوا بول دیا۔

ہندوستان ٹائمزکے مطابق، شیو سینا کے ساٹھ سے ستر کارکنوں نے پریس کلب میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور پریس کانفرنس کو روک دیا ہندو انتہا پسندوں کا کہنا تھا ممبئی میں کسی پاکستانی شخص یا گروپ کو پرفارم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا، شیو سینا کے غنڈے اس سے پہلے پاکستانی فنکاروں پر بولی وڈ فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

خِیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب شیو سینا نے ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کی آمد کی مخالفت کی ہے۔

پاکستانی مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی بھی ہندو انتہا پسندوں کے تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ اداکار وینا ملک، عدنان سمیع خان، عاطف اسلم اور دیگر فنکاروں کے خلاف بھی شیوسینا کے انتہا پسند کارکن احتجاج کرتے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ شیو سینا کے غنڈے ہندوستان میں پاکستانی کرکٹرز کے کھیلنے پر بھی مظاہرے کرتے رہے ہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں