کوئٹہ: ایرانی سرحدی محافظوں نے پیر کی شام ایک بار پھر پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ بلوچستان میں 24 راکٹ فائر کیے ہیں۔

فرنٹیئر کور کے ترجمان خان واسع نے ڈان ڈاٹ کو بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 24 راکٹ فائر کیے جو ایف سی کی چوکی سے کچھ دو کلو میٹر دور گرے۔

واسع نے کہا کہ راکٹ فائر کے دھماکوں سے پاک ایران سرحد کا پورا علاقہ گونج اٹھا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایرانی سرحد سے راکٹ فائرنگ بند ہو گئی۔

حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مقامی انتظامیہ نے ایرانی حکام سے واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی سرحد سے سرحدی محافظوں کی جانب سے پاکستانی حدود میں راکت فائر کیے جانے کے واقعات اس سے پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Sandra Jun 10, 2014 04:03pm
very sad news