یروشیلم: فلسطینی گروپ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزا کی پٹی پر کیے جانے والے فضائی حملوں میں اس کے سات کارکن ہلاک ہوگئے ہیں۔

فلسطینی گروپ حماس نے اس کارروائی کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایک بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ اس کے چھ کارکنوں کو ایک ہی مقام پر ہلاک کیا گیا، جبکہ ایک کارکن کی ہلاکت رات گئے ہونے والی ببماری کی وجہ سے ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ رات گئے ہونے والی بمباری میں کل نو فلسطینی ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے جاری اس لڑائی میں یہ ایک بڑی پیش رفت ہے۔

ایمرجنسی سروس کے حکام نے رفاہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور چار دیگر افراد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ گری ہوئی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ ساتواں شخص ایک اور فضائی حملے میں ہلاک ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ رات بھر ہونے والے اس کارروائی میں غزا کی پٹی پر متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے اس سے قبل فلسطینی نوجوان محمد ابوخضیر کو ’زندہ جلانے‘ کے واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وعدہ کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں