پیپلزپارٹی کے رہنما کی قیادت میں جرگہ،3افراد کے قتل کا تصفیہ

07 نومبر 2014
جرگی سابق صوبائی وزیر منظور پہنور کی سربراہی میں ہوا۔۔۔ فوٹو:ویڈیو گریب
جرگی سابق صوبائی وزیر منظور پہنور کی سربراہی میں ہوا۔۔۔ فوٹو:ویڈیو گریب

جیکب آباد: سندھ کے شہر جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور پنہور کی سربراہی میں سابقہ ڈی ایس پی (ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس) سمیت 3 افراد کے قتل کے تصفیے کے لیے جرگہ ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق جرگے نے فریقین پر مجموعی طور 23لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

آباد تھانے کی حدود میں لاشاری اور گورچانی برادریوں کے درمیان 33 سال پرانے تصادم کا جرگہ سابق صوبائی وزیر سردار منظور خان پنہورکی سربراہی میں ہوا۔

1981 میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ڈاکو عیدو لاشاری کا بدلہ لینے کے لیے لاشاری برادری نے ڈی ایس پی عبدالحکیم گورچانی کو قتل کیا تھا۔

جرگے میں لاشاری برادری پر ڈی ایس پی کو قتل کرنے اور گورچانی برادری پر ڈکیت کو قتل کرنے کے 8،8لاکھ روپے سمیت فریقین پر 23 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،فریقین کی جانب سے رقم 3 اقساط میں ادا کی جائے گی۔

ادھر پولیس نے جرگے سے لاعلمی کا ظاہر کیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Kaloo Nov 08, 2014 10:36am
منظور پنہور ایم کیو ایم کا رہنما ہے پی پی کا نہیں ہے۔ یہ وڈیرا اور جاگیردار ہے جو کہ ایم کیو ایم کا لیڈر ہے