مودی کی بیوی کا اپنے حقوق جاننے کا مطالبہ

25 نومبر 2014
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی—رائٹرز فوٹو۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی—رائٹرز فوٹو۔
نریندر مودی کی بیوی جشودان— بشکریہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا۔
نریندر مودی کی بیوی جشودان— بشکریہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا۔

نئی دہلی: ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی بیوی جو ان کے ساتھ نہیں رہتیں، نے حکومت سے وزیراعظم کی بیوی ہونے پر اپنے حقوق طلب کرلیے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ انہیں جان سے ماردینے کے خطرات لاحق ہیں۔

مقامی رپورٹس کے مطابق مس جشودان نے پیر کے روز آر ٹی آئی درخواست گجرات میں مہسانہ پولیس کو جمع کروادی جس میں انہیں ملنے والے سیکورٹی کوور پر معلومات طلب کی گئی ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق اپنی درخواست میں انہوں نے اپنی موجودہ سیکورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جہاں ان کے گارڈ حکومت کی گاڑیوں میں گھومتے ہیں اور انہیں وزیراعظم کی بیوی ہونے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو ان ہی کے گارڈز نے قتل کیا، انہیں بھی اپنے گارڈز سے خطرہ محسوس ہوتا ہے۔

مہسانہ پولیس کے سپرانٹینڈنٹ جے آر موتھالیہ نے تصدیق کی کہ مس جشودابن کی جانب سے انہیں اپنی سیکورٹی کے حوالے سے درخواست موصول ہوئی ہے۔

مس جشودابن اپنے بھائی اشوک مودی کے ساتھ مہسانہ ضلع کے ایک ٹاؤن انجھا میں رہتی ہیں۔ مودی صاحب کی جانب سے بطور وزیراعظم حلف لینے کے بعد انہیں پہسانہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی مہیا کی گئی تھی۔

مہسانہ اسپیشل آپریشنز گروپ کے انسپکٹر جے ایس چاؤڈا نے کہا کہ ہم نے ان کی سیکورٹی کے لیے دس پولیس اہلکاروں کو مامور کیا ہوا ہے جو کہ دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں