شام: اسرائیلی حملے میں ایرانی جنرل ہلاک

19 جنوری 2015
ایران کی پاسداران انقلاب کے کارکن پریڈ کررہے ہیں — اے پی فائل فوٹو
ایران کی پاسداران انقلاب کے کارکن پریڈ کررہے ہیں — اے پی فائل فوٹو

تہران: شام کے سرحدی علا قے میں اسرائیلی فورسز کے ایک فضائی حملے میں لبنان کی حزب اللہ کے کارکنوں سمیت ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل بھی ہلاک ہوگئے۔

ایرانی کی دانا نیوز ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ روز اسرائیل کی فورسز نے شام کے علاقے گولان ہائیٹس میں ایک فضائی حملہ کیا تھا جس میں ایرانی جنرل محمد علی اللہ دادی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی بمباری: حزب اللہ کے سابقہ کمانڈر کا بیٹا ہلاک

ویب سائیٹ کا مزید کہنا ہے کہ حملے کے وقت کار میں جہاد مغینۃ اور پاسداران انقلاب کی سرولا بریگیڈ کے سابقہ کمانڈر جنرل محمد علی اللہ دادی سمیت حزب اللہ کے تین کارکن سوار تھے۔

اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے جہاد مغینۃ حزب اللہ کے سابقہ کمانڈر عماد مغینۃ جو کہ 2008 میں ایک حملے میں ہلاک ہوئے تھے، کے بیٹے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں