لاہور: صوبہ پنجاب سے لوہے کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ تانبے، چاندی اور سونے کے ذخائر بھی دریافت کیے گئے۔

یہ ذخائر لاہور سے تقریباً 160 کلو میٹر دور چینیوٹ سے دریافت ہوئے اور انہیں ایک چینی کمپنی نے دریافت کیا۔

ایک سینئر صوبائی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق 500 ملین ٹن خام لوہے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جو اسٹیل بنانے میں کام آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی نے ذخائر کے مقام پر ایک اسٹیل مل قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ لوہے کے نمونوں کا سوئس اور کینیڈین لیبارٹریز میں ٹیسٹ کروایا گیا جہاں اس میں سے 60-65 فیصد خام لوہے کو بہتر معیار کا قرار دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سونے، چاندی اور تانبے کے نمونے بھی جلد ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جائیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دریافت سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوگی اور کشکول کلچر کا خاتمہ ہوگا۔

تنازعات، عدم استحکام، کرپشن اور توانائی بحران کے باعث پاکستانی معیشت کئی سالوں سے مشکلات کا شکار ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ستمبر 2013 میں انرجی اور ٹیکسیشن سیکٹر میں ریفارمز لانے کی شرط پر پاکستان کو 6.6 بلین ڈالر کا لون گرانٹ کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Feb 11, 2015 10:18pm
اچھی اور خوشی کی خبر ھے اللہ کرے کہ اس دریافت سے عوام کی خوشحالی میں اضافہ ھو ھمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ اس نعمت کو درست طریقے سے استعمال کریں
Sana Feb 12, 2015 03:13am
ایک عشرہ (یا زیادہ) پہلے ریکوڈک میں سونا اور قمیتی دھاتیں نکلی تھیں جب بھی قوم کو ایسے ہی خوش خبری دی گٰیی تھی مگر آج بھی قوم کو آئ ایم ایف کا غلام بنا رکھا ہے-
Farhan Rao Feb 12, 2015 09:47am
Allah Pak ka karooor kha Ahsan hy Hamary Pyary Pakistan par, Allah Pak Hamary Watan ko ta Qayamat Salamat Rakhay Ameen