لاہور ایئرپورٹ کے واش روم سے لاش برآمد

اپ ڈیٹ 22 فروری 2015
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے واش روم سے ہفتے کو ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق ہفتے کو لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے واش روم سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ایک ملازم کا بیٹا ہے، جو وہاں بطور پورٹرکام کرتا ہے۔

نوجوان کی موت کی وجہ نشے کی زیادتی قرار دی جارہی ہے اور اس کی لاش ایئرپورٹ کے چوتھے فلور پر واقع ایک واش روم سے برآمد ہوئی۔

پولیس نے نوجوان کی لاش ورثاء کے حوالے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ 2013 میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے ڈرگز اینڈ کرائم کی جانب سے ملک میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے کیے گئے ایک سروے میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ پنجاب میں 29 لاکھ افراد منشیات کا استعمال کرتے ہیں جبکہ 260،000 افراد انجیکشن کے ذریعے نشہ کرتے ہیں، جو ملک بھر میں نشہ کرنے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں