کراچی: ایک بار پھر اسکول پر دستی بم حملہ

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2015
حملہ آور دھمکی آمیز خط پھینک کر فرار ہوئے گئے ۔۔۔ فائل فوٹو: رائٹرز
حملہ آور دھمکی آمیز خط پھینک کر فرار ہوئے گئے ۔۔۔ فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک بار پھر ایک اسکول پر حملہ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں دہشت گردوں نے اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا ۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں : گلشن اقبال میں اسکولوں کے قریب دھماکا

ملزمان دھمکی آمیز خط پھینکنے کے فوری بعد فرار ہو گئے۔

ڈی آئی جی ویسٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسکولوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر کریں گے۔

نارتھ ناظم آباد میں اسکول پر دستی بم حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 500گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گلشن اقبال کریکر حملے سے مماثلت رکھتا ہے

صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے بھی واقعہ کی رپورٹ طلب کی ۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کراچی میں اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔

ملزمان اسکول انتظامیہ کے لیے دھمکی آمیز خط بھی پھینک کر گئے جس میں اسکول بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

ویڈیو دیکھیں : کراچی میں اسکول پر دستی بم حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک نمبر 7 کی ایک سڑک پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا اور با آسانی فرار ہو گئے تھے۔

اس حملے کے وقت بچے اسکولوں میں موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں اسکول پر حملہ، پرنسپل ہلاک

اس سے قبل گزشتہ سال بلدیہ ٹاؤن میں ایک اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس میں اسکول کے پرنسپل ہلاک ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 130 سے زائد بچوں سمیت 150 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد ملک بھر میں اسکول بند کر دیئے گئے تھے اور سیکیورٹی سخت کرنے کے دعوے کیے گئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں