صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست

19 مارچ 2015
اعترافی بیان منظر عام پر آنے کے بعد صولت مرزا کی پھانسی کو تین روز کے لیے موخر کردیا گیا تھا— اسکرین گریب
اعترافی بیان منظر عام پر آنے کے بعد صولت مرزا کی پھانسی کو تین روز کے لیے موخر کردیا گیا تھا— اسکرین گریب

کوئٹہ: سینٹرل جیل مچھ نے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔

جیل سپریٹینڈنٹ محمد اسحاق زہری نے ڈان کو بتایا کہ صدر ممنون حسین کی جانب سے پھانسی کی سزا موخر کرنے کے بعد پرانا ڈیتھ وارنٹ مدت پوری کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں: 'صولت مرزا کو خراب صحت کی وجہ سے پھانسی نہیں دی گئی'

اے ٹی سی کراچی نے صولت مرزا کو ایم ڈی کے ای ایس سی اور دیگر دو افراد کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

زہری نے کہا کہ توقع ہے کہ جمعے تک نئی ڈیتھ وارنٹس جاری کردیے جائیں۔

گزشتہ روز صولت مرزا کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'الطاف حسین نے شاہد حامد کو قتل کرنے کی ہدایت دی'

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے صولت مرزا کی ویڈیو پیغام کے معاملے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صولت پھانسی سے قبل پوری رات بے ہوش رہے تاہم جیل انتظامیہ کی مطابق ان کی صحت اب بہتر ہورہی ہے۔

جمعرات کے روز صولت مرزا کے اہلخانہ نے ان سے ملاقات بھی کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں