جیکی چن مسٹر پرفیکٹ کے فین

اپ ڈیٹ 29 مارچ 2015
عامر خان (بائیں) اور جیکی چن (دائیں) —
عامر خان (بائیں) اور جیکی چن (دائیں) —

چین سے تعلق رکھنے والے ہولی وڈ اداکار جیکی چن کا کہنا ہے کہ وہ بہت کم بولی وڈ فلمیں دیکھتے یا پسند کرتے ہیں مگر 2009 میں تھری ایڈیٹس دیکھنے کے بعد سے 'مسٹر پرفیکٹ' عامر خان کے فین سے ہیں۔

60 سالہ چن کے اسٹار کے مطابق عامر خان ایک بہترین اداکار ہیں اور ان کی یہ فلم ہانگ کانگ میں کامیاب ترین فلم کے طور پر سامنے آئی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2013 میں ایک چینی فلم فیسٹیول کے افتتاح کے لیے انڈیا کا دورہ کیا تھا اور اب کنگ فو یوگا کے نام سے ایک نئی فلم بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہوں اور جلد ہی اس کی شوٹنگ کے لیے واپس انڈیا اونگا۔

جیکی چن نے بولی وڈ میں بھی اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کہیں بھی فلم کرنے پر اعتراض نہیں ہے اور اگر فلم کا اسکرپٹ اچھا ہوا تو بولی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

جیکی چن نے 2013 میں سلویسٹر سٹالون کی فلم 'دی ایکسپینڈیبلز تھری' میں کام سے انکار کر دیا تھا۔

اس حوالے سے جیکی چن کا کہان تھا کہ اگر انہیں اچھے اسکرپٹ والی فلم میں سلویسٹر سٹالون کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں