• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

سونم کپور' فلائٹ اٹینڈنٹ' بنیں گی

شائع April 30, 2015
سونم کپور — فائل فوٹو
سونم کپور — فائل فوٹو

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کی حقیقی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ شروع کر دی۔

یہ فلم نیرجا بھانوٹ نامی خاتون کی زندگی پر بنائی جارہی ہے جو 1986 میں انڈیا کے ایک ہائی جیک جہاز میں مسافروں کی جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی تھی۔

اس حادثے کے بعد نیرجا کو بین الاقوامی سطح پر ّدی ہیروئن آف دی ہائی جیک ٌ کا خطاب ملا تھا۔

نیرجا بھانوٹ اور سونم کپور — تصویر بشکریہ انڈیا ٹوڈے
نیرجا بھانوٹ اور سونم کپور — تصویر بشکریہ انڈیا ٹوڈے

فلم میں سونم کپور کے ساتھ شبانہ اعظمی بھی اداکاری کریں گی جو نیرجا کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

حال ہی میں سونم کپور نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم کی ایک جھلک شئیر کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024