رنگوں سے بھرپور کراچی

26 مئ 2015
ایم ٹی خان روڈ پر مزدور دیوار سے پینٹ ہٹا رہا ہے۔
ایم ٹی خان روڈ پر مزدور دیوار سے پینٹ ہٹا رہا ہے۔

کراچی کی سڑکوں پر موجود دیواروں پر نفرت انگیز نعرے اور جملے اکثر دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن جو دیکھنے کو نہیں ملتا وہ ہے خوبصورت پینٹنگز کا نظارہ ہے۔

حال ہی میں کراچی کی ایم ٹی خان روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر طالبعلموں کے ایک گروپ نے دیواروں سے نفرت انگیز جملے مٹا کر خوبصورت پینٹنگز بنا ڈالی جنہیں دیکھ کر کوئی نہیں کہ سکتا کہ یہ خوبصورت نہیں ہیں۔

انڈس ویلی اسکول کی طالب علم ویرا رستم جی کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کی دیواروں کو آلودگی سے پاک کیا جائے اور انہیں خوبصورتی سے سجایا جائے۔

ویرا کا مزید کہنا تھا کہ آدھی سے زیادہ دیواریں کچرے اور گندگی سے بھری رہتی ہیں اور باقی سیاسی یا مذہبی اشتہارات میں ڈوب جاتی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم کراچی کو ایک نئی زندگی دیں اور ان دیواروں کو رنگیں۔

فنکار اپنے آرٹ ورک کے ساتھ موجود ہیں
فنکار اپنے آرٹ ورک کے ساتھ موجود ہیں
ایک طالب علم ایم ٹی خان روڈ پر دیوار پینٹ کر رہا ہے
ایک طالب علم ایم ٹی خان روڈ پر دیوار پینٹ کر رہا ہے
کراچی کے مشہور ٹرک فنکار ایم ٹی خان روڈ پر دیوار پینٹ کر رہے ہیں
کراچی کے مشہور ٹرک فنکار ایم ٹی خان روڈ پر دیوار پینٹ کر رہے ہیں
پینٹ کی ہوئی دیوار
پینٹ کی ہوئی دیوار
پینٹ کی ہوئی دیوار
پینٹ کی ہوئی دیوار
ایم ٹی خان روڈ پر پینٹ ہوئی وی دیوار
ایم ٹی خان روڈ پر پینٹ ہوئی وی دیوار
فنکار پینٹنگ کر رہا ہے
فنکار پینٹنگ کر رہا ہے

آئی ایم کراچی نامی مہم کے تحت انڈس ویلی اسکول کی فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ عدیلہ سلیمان اس پروجیکٹ کی قیادت کر رہی ہیں۔

عدیلہ کا کہنا تھا کہ منورعلی سید سٹینسل آرٹ پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ 15 فنکار کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک حسن اسکوائر، سوک سینٹر، صدر، شاہراہ قائدین، ایم ٹی خان روڈ، ائیر پورٹ پر اسٹینسل آرٹ کیا جاچکا ہے۔

اس پروجیکٹ میں صرف یونیورسٹی کے ہی بہیں بلکہ اسکول کے طلبہ بھی شامل ہیں۔

بچوں سے تبدیلی نامی پروجیکٹ پر یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچے بھی کام کر رہے ہیں اور ایم ٹی خان روڈ کو رنگنے کے کام میں مدد بھی کر رہے ہیں۔

اب تک 1000 کے قریب دیواروں پر پینٹ کیا جاچکا ہے اور کسی بھی دیوار کو دوبارہ خراب کرنے کی کوشش نہیں کی گئی کیوں کہ پینٹ ہونے والی دیوار پر دوبارہ پینٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

شیخ محمد ذاکر اپنی پینٹ کی ہوئی دیوار کے سامنے کھڑے ہیں
شیخ محمد ذاکر اپنی پینٹ کی ہوئی دیوار کے سامنے کھڑے ہیں
عدیلا سلیمان اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں
عدیلا سلیمان اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں
ایم اے جناح روڈ کی دیوار پر سٹینسل آرٹ ورک کیا گیا ہے
ایم اے جناح روڈ کی دیوار پر سٹینسل آرٹ ورک کیا گیا ہے
سندھ مدرسہ تل اسلام میں مشعل خان کے آرٹ ورک کا منظر — فوٹو بشکریہ مشعل خان
سندھ مدرسہ تل اسلام میں مشعل خان کے آرٹ ورک کا منظر — فوٹو بشکریہ مشعل خان
ایم ٹی خان روڈ کا منظر
ایم ٹی خان روڈ کا منظر
فنکاروں کی جانب سے پینٹ کی ہوئی روڈ کا منظر
فنکاروں کی جانب سے پینٹ کی ہوئی روڈ کا منظر
پینٹ کی ہوئی دیوار
پینٹ کی ہوئی دیوار
فنکار دیوار پر پینٹ کر رہا ہے
فنکار دیوار پر پینٹ کر رہا ہے
پیچیدہ ڈیزائن کا کام.
پیچیدہ ڈیزائن کا کام.
انڈس ویلی اسکول کے طلبہ ایم ٹی خان روڈ کی دیوار پینٹ کر رہے ہیں
انڈس ویلی اسکول کے طلبہ ایم ٹی خان روڈ کی دیوار پینٹ کر رہے ہیں
پینٹ کرنے کے بعد طلبہ دیوار کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں
پینٹ کرنے کے بعد طلبہ دیوار کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں
ایم ٹی خان روڈ پر پینٹ دیوار کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار
ایم ٹی خان روڈ پر پینٹ دیوار کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

babar_saeed_khan May 27, 2015 02:47pm
BRAVO INDUS VALLY SCHOOL , BRAVO MS. ADEELA SALMAN & ALL STUDENTS ; SALUTE FOR A BRAVE STAND OWNING KARACHI