دنیا پر چھائی ہیں رمضان کی برکتیں

اپ ڈیٹ 18 جون 2015

دنیا کے مختلف ممالک میں آج سے رمضان کریم کا آغاز ہوگیا ہے، یہ وہ مہینہ ہے جب ہر مسلمان رب کائنات کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔

روزہ، نماز، قرآن اور دیگر چھوٹی چھوٹی نیکیوں سے سجا یہ ماہ مقدس اللہ رب العزت کی جانب سے یقیناً ایک خوبصورت تحفہ ہے، لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے گھربار سے دور کسی پناہ گزین کیمپ میں اس مہینے کا استقبال کر رہے ہیں یا پھر کسی جنگ زدہ ملک میں اس ماہِ پر نور کی رحمتوں کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہمیں اپنی دعاؤں میں ان مصیبت زدہ مسلمان بہن بھائیوں کو بھی ضرور یاد رکھنا چاہیے۔

ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں تقریباً ڈیڑھ ارب مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی سعادت حاصل کریں گے۔

یہاں دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان پُر نور کے آغاز کے حوالے سے کچھ تصاویر دی جارہی ہیں۔

ایک مسلمان خاتون بوسنیا کے میموریل سینٹر میں ماہ رمضان کی آمد سے قبل نماز تہجد کے بعد دعا مانگ رہی ہیں، جہاں رمضان کے استقبال کے ساتھ ساتھ اپنے مقتول رشتے داروں اور پیاروں کی روح کے ایصال کے لیے دعائیں کی گئیں—۔فوٹو/ اے پی

ایک فلپائنی مسلمان ماہ رمضان کے پہلے روز قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف ہے—۔فوٹو/اے ایف پی

فرانس اور اٹلی کی سرحد پر بحیرہ روم کی ساحلی چٹانوں پر پناہ گزین نماز پڑھ رہے ہیں، رواں سال ایک لاکھ کے قریب پناہ گزین اٹلی اور یونان کے راستے یورپ میں داخل ہوئے جنھیں پولیس نے فرانس۔اٹلی سرحد سے  بے دخل کردیا—۔فوٹو/ اے پی

رمضان کریم کا استقبال، بوسنیا میں خواتین  میموریل سینٹر میں باجماعت نمازِ تہجد ادا کر رہی ہیں—۔فوٹو/ اے پی

رمضان المبارک کے پہلے روز افغان صوبے جلال آباد کی ایک مسجد میں  بچے قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں—۔فوٹو/ اے ایف پی

بوسنیا میں خواتین ماہ رمضان کی آمد پر  نمازِ تہجد ادا کرنے کے بعد دعا میں  مشغول ہیں—۔فوٹو/ اے پی

فرانس۔اٹلی کی سرحد پر بحیرہ روم  کی ساحلی چٹانوں پر ایک پناہ گزین ماہ رمضان کے پہلے دن نماز ادا کر رہا ہے—۔فوٹو/ رائٹرز

لبنان میں ایک شخص رمضان المبارک میں روایتی ڈرم بجا رہا ہے—۔فوٹو/ اے ایف پی

فرانس اور اٹلی کی سرحد پر ساحلی چٹانوں پر موجود یہ پناہ گزین رمضان کریم کے آغاز پر دعا میں مشغول ہے—۔فوٹو/ رائٹرز

رمضان المبارے کے پہلے دن چین میں مسلمان مسجد میں نماز ادا کر رہے ہیں—۔فوٹو/ اے پی

فرانس۔اٹلی سرحد پر ایک پناہ گزین قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول ہے—۔فوٹو/ اے اپی

فلپائنی مسلمان منیلا کی گولڈن مسجد میں رمضان المبارک کے پہلے دن باجماعت نماز ادا کر رہے ہیں—۔فوٹو/ اے ایف پی

رمضان المبارے کے پہلے دن افغان صوبے جلال آباد کی ایک مسجد میں بچے قرآب پاک پڑھ رہے ہیں—۔فوٹو/ اے ایف پی

چینی مسلمان رمضان المابرک کے پہلے روز مسجد میں نماز ادا کر ہے ہیں،جبکہ ایک شخص نماز پڑھ کر واپس جارہا ہے—۔فوٹو/ اے پی