نئی دہلی: ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمیشن نے حریت رہنماؤں اور دوسرے کشمیری سیاست دانوں کو 21 جولائی کے روز عید ملن پارٹی میں مدعو کیا ہے۔

ہائی کمشنرعبدالباسط نے آئی اے این ایس کو بتایا’حریت رہنماؤں کو مدعو کرنے میں کچھ بھی غیر معمولی نہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔’پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ میں کشمیری عوام کو حاصل حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا‘۔

اس سے پہلے ہائی کمیشن نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت کو ایک افطار پارٹی میں بھی مدعو کیا تھا۔ تاہم، کراچی میں شدید گرمی سے ایک ہزار ہلاکتوں کے بعد افطار پارٹی منسوخ ہو گئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں