الطاف حسین نے کب کب بھوک ہڑتال کی؟

اپ ڈیٹ 21 جولائ 2015
الطاف حسین کی یہ چوتھی بھوک ہڑتال ہو گی ۔ ۔ ۔ فائل فوٹو
الطاف حسین کی یہ چوتھی بھوک ہڑتال ہو گی ۔ ۔ ۔ فائل فوٹو

کراچی: دو روز قبل تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اس سے قبل بھی 3 مرتبہ بھوک ہڑتال کر چکے ہیں۔

پہلی بھوک ہڑتال . . . 1974
الطاف حسین نے پہلی بار بھوک ہڑتال جامعہ کراچی میں داخلہ نہ ملنے پر کی تھی، اس وقت اے پی ایم ایس او کا قیام عمل میں نہیں آیا تھا . . . فوٹو: بشکریہ پیکٹوریل بائیو گرافی
الطاف حسین نے پہلی بار بھوک ہڑتال جامعہ کراچی میں داخلہ نہ ملنے پر کی تھی، اس وقت اے پی ایم ایس او کا قیام عمل میں نہیں آیا تھا . . . فوٹو: بشکریہ پیکٹوریل بائیو گرافی

الطاف حسین نے پہلی بھوک ہڑتال آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) کے قیام سے قبل 1974 میں کی تھی۔

اس وقت الطاف حسین کی عمر 21 سال تھی اور وہ جامعہ کراچی میں شعبہ بی-فارمیسی میں داخلہ لینے کے لیے مہم چلا رہے تھے۔

الطاف حسین نے اس وقت یونیورسٹی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ طلباء کو بی ایس سی کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے۔ اس بھوک ہڑتال کے بعد وہ جامعہ کراچی کے شعبہ بی فارمیسی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

خیال رہے الطاف حسین نے اے پی ایم ایس او 1978 اور مہاجر قومی موومنٹ 1984 میں تشکیل دی تھی۔

دوسری بھوک ہڑتال . . .1990
بھوک ہڑتال کے دوران الطاف حسین کے کمرے میں پرندے بھی ان کے بستر پر نظر آتے تھے... فوٹو: بشکریہ پیکٹوریہل بائیو گرافی
بھوک ہڑتال کے دوران الطاف حسین کے کمرے میں پرندے بھی ان کے بستر پر نظر آتے تھے... فوٹو: بشکریہ پیکٹوریہل بائیو گرافی

الطاف حسین نے دوسری بار بھوک ہڑتال 1990 میں کی تھی جب سندھ میں مبینہ طور پر ان کی جماعت مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی صوبائی حکومت کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

الطاف حسین نے صوبائی حکومت کے خلاف 6 روز تک نائن زیرو پر بھوک ہڑتال کی تھی۔

حزب اختلاف کے رہنما میاں نواز شریف نے الطاف حسین سے طویل ملاقات کی تھی ... فوٹو: بشکریہ پیکٹورئیل بائیو گرافی
حزب اختلاف کے رہنما میاں نواز شریف نے الطاف حسین سے طویل ملاقات کی تھی ... فوٹو: بشکریہ پیکٹورئیل بائیو گرافی
سندھ کے گورنر فخر الدین جی ابراہیم نے شربت پلا کر الطاف حسین کی بھوک ہڑتال ختم کروائی...فوٹو: بشکریہ پیکٹورئیل بائیو گرافی
سندھ کے گورنر فخر الدین جی ابراہیم نے شربت پلا کر الطاف حسین کی بھوک ہڑتال ختم کروائی...فوٹو: بشکریہ پیکٹورئیل بائیو گرافی
الطاف حسین 1992 میں پاکستان سے برطانیہ گئے تھے جس کے بعد سے دوبارہ ملک واپس نہیں آئے...فوٹو: بشکریہ پیکٹورئیل بائیو گرافی
الطاف حسین 1992 میں پاکستان سے برطانیہ گئے تھے جس کے بعد سے دوبارہ ملک واپس نہیں آئے...فوٹو: بشکریہ پیکٹورئیل بائیو گرافی

8 اپریل سے 14 اپریل 1990 کو الطاف حسین کی بھوک ہڑتال کے دوران مہاجر قومی موومنٹ کے سیکڑوں کارکنوں نے بھی نائن زیرو کے باہر بھوک ہڑتال کی تھی، جن میں متعدد کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا تھا۔

الطاف حسین کی بھوک ہڑتال کے دوران اس وقت کے اپوزیشن لیڈز میاں نواز شریف 9 اپریل کو ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے جس کے بعد وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی آئینی حیثیت کو 11اپریل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا۔

14 اپریل کو سندھ کے گورنر فخر الدین جی ابراہیم نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو شربت پلا کر بھوک ہڑتال ختم کروائی تھی۔

فخر الدین جی ابراہیم نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس پر انہوں نے بھوک ہڑتال ختم کی۔

بعد ازاں 1992 میں سندھ میں آپریشن شروع ہونے پر الطاف حسین نے خود ساختہ طور پر لندن میں جلا وطنی اختیاد کر لی تھی جہاں وہ گزشتہ 23 سال سے مقیم ہیں۔

تیسری بار بھوک ہڑتال لندن میں. . . 1998
الطاف حسین نے آخری بار بھوک ہڑتال 17 سال قبل لندن میں کی تھی . . . فوٹو: بشکریہ پیکٹورئیل بائیو گرافی
الطاف حسین نے آخری بار بھوک ہڑتال 17 سال قبل لندن میں کی تھی . . . فوٹو: بشکریہ پیکٹورئیل بائیو گرافی
الطاف حسین کے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین . . .فوٹو: بشکریہ پیکٹوریل بائیو گرافی
الطاف حسین کے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین . . .فوٹو: بشکریہ پیکٹوریل بائیو گرافی

الطاف حسین نے تیسری بار بھوک ہڑتال پیپلز پارٹی کی ہی حکومت میں 1998 میں کی تھی جب ان کے بھائی 65 سالہ ناصر حسین اور 28 سالہ بھتیجے عارف حسین کی کراچی میں ہلاکت ہوئی تھی۔

ناصر حسین اور عارف حسین کی لاشیں 9 دسمبر 1995 کو گڈاپ سے ملی تھیں۔

الطاف حسین نے ڈھائی سال بعد جولائی 1998 میں برطانیہ کے شہر لندن میں کارکنان کے ہمراہ بھوک ہڑتال کی تھی۔

اس بھوک ہڑتال میں ایم کیو ایم کے کراچی سے منتخب ہونے والے اراکین پارلیمان نے بھی شرکت کی تھی۔

الطاف حسین اپنے بھائی ناصر حسین کے ہمراہ ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ پیکٹوریل بائیو گرافی
الطاف حسین اپنے بھائی ناصر حسین کے ہمراہ ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ پیکٹوریل بائیو گرافی
چوتھی بھوک ہڑتال کا اعلان. . . 2015

الطاف حسین نے اب چوتھی بار بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الطاف حسین کا تادم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ

20 جولائی 2015 کو ایم کیو ایم کے لندن سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سب سے پہلے آپریشن کا مطالبہ ایم کیو ایم ہی نے کیا تھا لیکن جس آپریشن شروع ہوا تو صرف ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا گیا۔

الطاف حسین نے سوالات بھی اٹھائے کہ ایم کیو ایم کے علاوہ کس سیاسی ومذہبی جماعت کے مرکز پر چھاپہ مارا گیا ؟ کس جماعت کے مرکزی رہنماؤں کوگرفتارکیا گیا؟

مزید پڑھیں : الطاف حسین بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لیں، رابطہ کمیٹی

ایم کیو ایم کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ان حالات میں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، بھوک ہڑتال کے انتظامات شروع ہوچکے ہیں، مقامی انتظامیہ سے اجازت ملتے ہی بھوک ہڑتال شروع کردوں گا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین سے ان کا تا دم مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Shani Lodhra Jul 21, 2015 08:03pm
Altaf Sahab Apna Her Faisla Wapas Lay Laitay Hain... Wo Bus Media Ki Tawaja Hasil Karna Chahtay Hain..
Muhammad Ayub Khan Jul 22, 2015 02:37am
@Shani Lodhra is ko kehtey Heyn pehley faisala karn phir sochanaa