یاہو کی بھی میسجنگ اپلیکشن متعارف

01 اگست 2015
فوٹو بشکریہ — google play
فوٹو بشکریہ — google play

تصور کریں ایک ایسی ویڈیو کال کا جس کا آڈیو دیگر افراد سننے کے قاصر ہو۔

یہی وہ ناقابل یقین اور منفرد فیچر ہے جو یاہو نے اپنی نئی میسجنگ اپلیکشن میں متعارف کرایا ہے۔

معروف امریکی انٹرنیٹ فرم نے رواں ہفتے ایک نئی اپلیکشن لائیو ٹیکسٹ کے نام سے جاری کی ہے جس میں ویڈیو کالنگ کو ٹیکسٹنگ کی طرح پرائیویٹ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

یاہو کا کہنا ہے کہ ویڈیو کال تحریری پیغامات کے مقابلے میں جذبات کے اظہار کا زیادہ بہتر ذریعہ ہے مگر ویڈیو فیچر میں آڈیو اس نجی بات چیت کو پبلک بنادیتی ہے۔

تاہم لائیوٹیکسٹ میں آپ اپنے دوستوں کو ٹائپ کرکے پیغام دیں گے جبکہ ویڈیوز آواز کے بغیر ہوںگی۔

واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور اسکائپ سمیت دیگر اپلیکشنز میں ویڈیو کالز کی سہولت موجود ہے تاہم یاہو نے ویڈیو کو خاموش کرکے کچھ نیا پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

یاہو کو توقع ہے وہ اپنی نئی میسجنگ اپلیکشن سے واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ اور دیگر کو سخت ٹکر دے سکے گیں۔

یہ سروس آئی او ایس اور آنڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کردی گئی ہے۔

تاہم ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ اس کے صارفین کی تعداد دیگر اپلیکشنز کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں