جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس بنانے کی منظوری

جسٹس جواد ایس خواجہ — فوٹو بشکریہ سپریم کورٹ آف پاکستان
جسٹس جواد ایس خواجہ — فوٹو بشکریہ سپریم کورٹ آف پاکستان

اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین نے سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس آف پاکستان بنانے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عظمیٰ کے نئے سربراہ مقرر کرنے کی سمری کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ یہ سمری وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔

چیف جسٹس ناصر الملک سولہ اگست 2015 کو 65 سال کی عمر پر پہنچنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ 17 اگست 2015 کو عدالت عظمیٰ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔

تاہم جسٹس جواد ایس خواجہ 24 دن تک ہی اس عہدے رہ سکیں گے کیونکہ ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 9 ستمبر 2015 ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کے بعد سنیئر ترین جج جسٹس انور ظہیر جمالی کو چیف جسٹس مقرر کیے جانے کا امکان ہے جو اس عہدے پر 30 دسمبر 2016 تک کام کرسکیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں