پشاور: وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 قبائلی رہنما ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے.

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قبائلی رہنماؤں ملک دوا خان اور حاجی کریم کی گاڑی کو ہفتے کی صبح باجوڑ ایجنسی کے علاقے آرنگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں رہنما ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے.

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز بھی کردیا گیا.

باجوڑ ایجنسی پاک افغان سرحد پر واقع وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی 7 ایجنسیوں میں سے ایک ہے، جنھیں عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔

حالیہ کچھ عرصے کے دوران یہاں پولیو رضاکاروں اور امن کمیٹی کے اراکین پر حملوں سمیت بم دھماکوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں.

تبصرے (0) بند ہیں