کرن جوہر کی نئی فلم میں ایشوریا اور فواد

15 اکتوبر 2015
فوٹو بشکریہ — شوبزپاک
فوٹو بشکریہ — شوبزپاک

پاکستانی خوبرو اداکار فواد خان کرن جوہر کی آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایک خاص کردار ادا کریں گے۔

بولی وڈ پروڈیوسر، اداکار اور ہدایت کار کرن جوہر نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد خان اس فلم میں ایک نہایت خاص کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں اداکارہ ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ دہلی، نیویارک، لندن اور پیرس میں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اداکار فواد خان نے حال ہی میں کرن جوہر کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ اور سدھارت ملہورترا نظر آئیں گے۔

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں