مانسہرہ :برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک

اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2015
وادی کاغان کے علاقے بیسر میں برفانی تودہ گرا... افئل فوٹو: آن لائن
وادی کاغان کے علاقے بیسر میں برفانی تودہ گرا... افئل فوٹو: آن لائن

مانسہرہ: خیبر پختونخوا کے علاقے مانسہرہ میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد دب گئے.

ڈان نیوز کے مطابق مانسہرہ میں وادی کاغان کے علاقے بیسر میں برفانی تودہ گرا جس سے ایک مزدور ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے.

تصاویر دیکھیں : سردی اور برف باری

تودہ گرنے سے کان میں کام کرنے والے 10 مزدور دب گئے تھے،

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) مانسہرہ نجیب الرحمن کا کہنا تھا کہ پولیس اور مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرکے مزدوروں کو نکال لیا گیا۔

انہوں نے ایک مزدور کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی.

نجیب الرحمن نے یہ بھی بتایا کہ تودے کے نیچے سے نکالے گئے زخمی 9 مزدوروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا.

واضح رہ کہ مانسہرہ، کاغان، ناران سمیت دیگر علاقوں میں برفباری اور موسلا دھار بارش جاری ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

دوسری جانب اسکردو میں بھی برفباری سے کئی اہم سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ ناران اور گلگت میں راستے بند ہونے سے متعدد سیاح پھنس گئے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Oct 25, 2015 02:23pm
we are very helpless
Muhammad Ayub Khan Oct 25, 2015 02:27pm
are all mine workers insured? Is this mandatory to work in mines after insurance? who is forbidding us to do so? law or mine owners? Please solve this problem. we must not be left helpless
Nasir khan Oct 26, 2015 10:13am
ناران میں پھنسے سیاحوں سے تمام ہوٹل والوں نے کرایہ نا لینے کا اعلان کیا ھے جب تک روڈ بند ھے وہ فری قیام کر سکتے ھیں.