آج کھانے میں کیا بنایا جائے یہ ایسا سوال ہے جو اکثر خواتین کو پریشان کرتا ہے، بلکہ ایسے روزمرہ کا ایک بڑا مسئلہ قرار دیا جائے تو غلط نہیں ہوگا.

تاہم ایک بار جب آپ فیصلہ کرلیں تو اپنے سادہ گوشت کے پکوان ایسے انداز میں تیار کرسکتے ہیں جو ان کی شکل بلکہ ذائقہ تک بدل کر رکھ دیں گے.

یہاں ملک کے معروف شیف ذاکر کی کچھ تراکیب پیش خدمت ہیں جو یقینآ مددگار ثابت ہوں گی.

خشک مٹن چانپیں

اجزاء

مٹن چانپیں ½ کلو

دہی 1 کپ

زیرہ 1 چمچ

گرم مسالہ 1 چمچ

ہلدی پاؤڈر 1 چمچ

لال مرچ پاؤڈر 2 چمچ

ادرک اور لہسن کا پیسٹ 2 چمچ

نمک حسب ذائقہ

طریقہ:

ایک پین میں تھوڑا گھی ڈالیں اور اس میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ شامل کرنے کے بعد تھوڑی دیر پکائیں۔اس کے بعد مٹن کو شامل کریں جبکہ ساتھ ساتھ دہی، زیرہ، گرم مسالہ، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور نمک شامل کریں۔ پین کو ڈھکن سے بند کرکے 10 سے 20 منٹ تک پکائیں۔ جب گوشت گل جائے تو چولہا تیز کریں اور پانی کو مکمل طور پر خشک کرلیں۔ گرل پین کو گرم کریں اور اس پربکے ہوئے گوشت کو رکھیں اور 15 سے 20 منٹ کے لیے گرل کریں۔ مزیدار مٹن چانپیں تیار ہیں۔

بادامی ٹنگری

اجزاء

چکن ڈرم اسٹکس 6

نمک حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ

لیموں کا رس 3 چمچ

لہسن اور ادرک کا پیسٹ 2 چمچ

آمیزہ بنانے کے اجزاء

دہی 1 کپ

بادام کا پاؤڈر 25 گرام

خشک میتھی 1 عدد

کالی مرچ پاؤڈر ایک چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر ایک چمچ

کورن فلور 2 چمچ

میدہ 2 چمچ

کٹا دھنیا 2 چمچ

تازہ کریم 2 چمچ

مکھن پگھلا ہوا 3 چمچ

طریقہ:

چکن ڈرم اسٹکس کو نمک، لال مرچ پاؤڈر، لہسن ادرک پیسٹ، اور لیموں کے رس میں 10 سے 15 منٹ تک ملا کر رکھیں۔

ایک پیالے میں آمیزہ کو تیار کرنے کے لیے دہی، تازہ کریم، بادام کا پاؤڈر، کورن فلور، میدہ، کٹا دھنیا، خشک میتھی، نمک، مکھن، کالی مرچ اور سرخ مرچ ملائیں۔ ڈرم اسٹکس کو بنائے ہوئے آمیزہ میں ملائیں اور اوون میں 200 سینٹی گریڈ پر 10 سے 12 منٹ کے لیے بیک کریں جب تک ڈرم اسٹکس سنہری نہ ہوجائیں۔

ڈرم اسٹکس پر لیموں نچوڑیں اور گرم مسالہ شامل کریں۔

ہاٹ ونگز

اجزاء

چکن ونگز 1/2 کلو

ادرک کا پیسٹ 2 چمچ

سفید آٹا 2 چمچ

کورن فلور 3 چمچ

تیل 2 چمچ

انڈہ 1 عدد

لیموں کا رس 2 چمچ

ہلدی ½ چمچ

لال مرچ 1 چمچ

زیرہ 1 چمچ

تیل 2 چمچ

ناریل پاؤڈر 1 چمچ

نمک حسب ذائقہ

طریقہ:

چکن ونگز کو 2 چمچ لیموں کے رس، لہسن ادرک کے پیسٹ اور حسب ذائقہ نمک میں ملائیں۔ اب اس چکن کو لال مرچ، زیرہ، ہلدی، اور لال مرچ پاؤڈر ملائیں۔ انڈے، کورن فلور، سفید آٹا، تیل اور ناریل پاؤڈر سے بنائے گئے آمیزہ میں ملائیں اور تیل میں تلے جب تک رنگ سنہرا نہ ہوجائے۔

مزیدار ہاٹ ونگز کھانے کے لیے تیار ہیں۔

انگلش میں پڑھیں.

تبصرے (0) بند ہیں