کیا آپ فیس بک پر متاثر کن اقوال شیئر کرتے ہیں؟

اپ ڈیٹ 17 اگست 2016
فیس بک لوگو — اے ایف پی فائل فوٹو
فیس بک لوگو — اے ایف پی فائل فوٹو

کیا آپ فیس بک پر اپنے دوستوں کے لیے بہت زیادہ متاثر کن اقوال شیئر کرنا پسند کرتے ہیں ؟ اگر ہاں تو ہوسکتا ہے یہ پڑھ کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے مگر ایک دلچسپ تحقیق کا دعویٰ تو یہی ہے۔

جی ہاں اس تحقیق کے مطابق جو لوگ فیس بک اور ٹوئٹر پر متاثر کن اقوام پوسٹ کرتے ہیں وہ درحقیقت 'کم ذہانت کے حامل ہوتے ہیں'۔

کینیڈا کی واٹر لو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کم ذہانت اور بظاہر عالمانہ نظر آنے والے بیانات کے درمیان لنک ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 845 رضاکاروں پر تجربات کیے گئے اور انہیں کہا گیا کہ وہ کن خیالات کو عالمانہ قرار دیتے ہیں یا ان سے متفق ہوتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ بظاہر عالمانہ نظر آنے والے (چاہے کتنے بھی احمقانہ ہی کیوں نہ ہو) خیالات کو لوگ بہت زیادہ شیئر کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور ایسے افراد کا آئی کیو لیول دیگر افراد کے مقابلے میں اوسطاً کم ہوتی ہے۔

تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ مخصوص ذہانت کے حامل افراد ناقابل فہم باتوں کو بہت زیادہ سنجیدگی سے لینے کے عادی ہوتے ہیں اور وہ اس سے دیگر کو بھی ' مستفید' کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایسے ہی افراد سازشی خیالات سے بھی زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج جریدے جرنل ججمنٹ اینڈ ڈیسیسین میکنگ میں شائع ہوئے۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں