صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی عدالت نے 9 سالہ بچے سے بدفعلی کیس کے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 4 لاکھ روپے جرمانے ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ چوہدری عامر ضیاء نے 9 سالہ بچے کے اغوا کے بعد بدفعلی کیس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم طارق فرحان کو 4 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔

عدالتی زرائع کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میں مجرم کے زیادتی کے شواہد ملے تھے۔

مجرم نے ایک سال قبل تیسری جماعت کے طالب علم کو اغوا کرکے حویلی میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے متاثرہ بچے کے والدین کی مدعیت میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

مجرم طارق فرحان نے گزشتہ سال 27فروی کو تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں تیسری جماعت کے طالب علم کو اغواء کر کے حویلی میں لے گیا جہاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مجرم کو سال2023 میں اغواء اور کمسن لڑکے کے ساتھ ریپ کے جرم میں ڈومیلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں