فیس بک کے بانی کا مسلمانوں کی حمایت کا اعلان

10 دسمبر 2015
فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ — فائل فوٹو/ اے ایف پی
فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ — فائل فوٹو/ اے ایف پی

سان فرانسسکو: فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ نے پیرس اور سان برنارڈینو میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے جواب میں پُرتشدد حملوں سے خوف زدہ مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ان حملوں کے تناظر میں مارک نے اپنے ذاتی فیس بک اکاؤنٹ پیج پر کہا کہ وہ مسلمانوں کو اس بات کی یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ وہ انھیں خوش آمدید کہیں گے.

مارک زکربرگ نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’ہم آپ کے حقوق کے تحفظ کے لیے لڑیں گے اور آپ کے لیے پُرامن اور محفوظ ماحول ترتیب دیں گے۔‘

مزید پڑھیں: مسلمانوں کی نگرانی کیلئے ڈیٹابیس بنانے کا مخالف نہیں، ڈونالڈ ٹرمپ

خیال رہے کہ امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔

جس پر امریکا کے دیگر سیاسی رہنماؤں نے ٹرمپ کی اس تجویز کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’تعصبانہ تجویز‘ قرار دیا تھا.

یہ بھی پڑھیں: زکربرگ،اہلیہ کا 99 فیصد شیئرزعطیہ کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ مارک زکربرگ نے کسی بھی قسم کی تجویز کی نشاندہی نہیں کی، لیکن دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک کے بانی کا کہنا تھا کہ ’ایک یہودی ہونے کے ناطے میرے والدین نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ ہمیں ہر کمیونٹی پر حملے کے خلاف ضرور کھڑے ہونا چاہیے‘۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں