منگلورو: ہندوستانی ریاست کرناٹکا نے مسلم مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے منگلورو شہر میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے.

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق منگلورو کے پولیس کمشنر ایس موروگن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف سی پی آر سی کی دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی گئی ہے.

اس پابندی کے بعد وہ 7 دن کے لیے شہر میں داخل اور کسی بھی قسم کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے.

موروگن کہنا تھا کہ اس ہی طرح کے احکامات وشوا ہندو پریشد انٹرنیشنل کے صدر پراوین توگدیا کے خلاف بھی عائد کیے جائیں گے۔

ساؤتھ کرناٹکا صلافی موومنٹ (ایس سی ایس ایم) نے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا تین جنوری کو ایک کنوینشن منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے انہوں نے پولیس سے اجازت نامہ طلب کیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ ڈاکٹر نائیک پر یہ پابندی دائیں بازو کی ہندو جماعتوں کے مطالبہ کر لگائی ہے.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

حافظ Dec 30, 2015 07:13am
کیوں؟