واٹس ایپ کی دلچسپ ٹرکس

06 جنوری 2016
اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد نوے کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ آپ یا آپ کا کوئی دوست روزانہ کی بنیاد پر واٹس ایپ استعمال نہ کرتا ہوں۔

مندرجہ ذیل میں کچھ ایسی ٹپس دی گئی ہیں جنھیں جاننا واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ضروری ہے۔

واٹس ایپ پر آنے والی ہر تصاویر اپنے فون میں محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں، اس ایپ پروگرام کے ذریعے واٹس ایپ آپ کو ملنے والی ہر تصویر کو خودکار طور پر آپ کے فون میں محفوظ کردیتا ہے۔

اس کو بند کرنے کے لیے سیٹنگز میں جائیں وہاں چیٹ کھولیں اور ان کمنگ میڈیا کو بند کردیں۔

واٹس ایپ پر اپنے کسی دوست کو صحیح مقام بتانا ہو تو چیٹ پر بائیں جانب دیے گئے ایرو پر کلک کریں اور شئیر لوکیشن کا بٹن دبائیں جس کے بعد آپ اپنا صحیح مقام یا قریب کی کوئی مشہور جگہ اپنے دوست کو بھیج سکتے ہیں۔

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہوں کہ آپ کا بھیجا ہوا پیغام کب پڑھا گیا تو اپنی اسکرین کو انگلی سے دائیں جانب کی طرف کریں جس سے آپ کو پیغام پڑھنے کا صحیح وقت معلوم ہوجائے گا۔

اگر آپ نہیں چاہتے کہ لوگ آپ کا لاسٹ سین دیکھیں تو سیٹنگز پر جاکر اکاؤنٹ میں جائیں وہاں سے پرائیویسی کا بٹن کھولیں اور ریڈ ریسیمنٹس کو بند کردیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں