واٹس ایپ میں چھپا یہ فیچر آپ نے دیکھا؟

15 جنوری 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

واٹس ایپ میں آپ تحریری، وائس میمو، فوٹو یا ویڈیو کو دیکھیں تو اس پر بلیو ٹک بن جاتا ہے جس سے دیگر افراد کو معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ نے وہ میسج دیکھ لیا ہے۔

یعنی کسی بھی میسج پر دو نیلے ٹک بنے آجائیں تو اس سے پتا چل جاتا ہے کہ وہ پیغام کامیابی سے دوسرے سے تک پہنچ گیا اور اسے دیکھ بھی لیا گیا۔

درحقیقت یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے کہ کس وقت دوسرے فرد نے اس پیغام کو پڑھا۔

مگر واٹس ایپ میں ایک خفیہ فیچر چھپا ہے جو موصول ہونے والے پیغام کو پڑھ لینے کے بعد بھی بلیو ٹک لگنے نہیں دیتا۔

تو اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

جب آپ کو واٹس ایپ پیغام موصول ہو تو اسے اوپن نہ کریں بلکہ اپنی ڈیوائس کی سیٹنگز میں جائیں اور ائیرپلین موڈ کو سوئچ آن کردیں۔

اب آپ واٹس ایپ ایپ کو اوپن کریں جس پر ہوسکتا ہے آپ کے سامنے یہ پیغام آئیں کہ ائیرپلین موڈ پر یہ اپلیکشن ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرسکتی مگر اس کو نظر انداز کرکے پیغام کی جانب جائیں، اسے اوپن کرکے پڑھ لیں اور اس پر بلیو ٹک بھی نہیں آئے۔

اب ایپ کو مکمل طور پر بند کردیں یعنی آئی او ایس صارفین ہوم بٹن پر دو بار کلک کرکے واٹس ایپ کے پریویو پین سوائپ کریں جبکہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں ملٹی ٹاسک بٹن پر کلک کرکے پریویو پر بائیں جانب سوائپ کریں۔

جب ایپ بند ہوجائیں تو ائیرپلین موڈ ٹرن آف کردیں، تاہم یہ جان لیں کہ جب اگلی بار آپ بغیر ائیرپلین موڈ کے واٹس ایپ کو اوپن کریں گے تو پہلے والے پیغام پر بلیوٹک نمودار ہوجائے گا تاہم وقت مختلف ہوگا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Hasan Jan 16, 2016 08:02am
بیکار ایپ ہے یہ بالکل