مناما: سعودی عرب میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو محض اس وجہ سے طلاق دے دی کہ وہ ایک رئیلٹی شو کے امیدوار کو شو سے نکالے جانے پر رو رہی تھی.

گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ سعودی شخص جب اپنے گھر آیا تو اُس نے اپنی بیوی کو روتا ہوا پایا، جسے دیکھ کر وہ پریشان ہو گیا، شوہر نے قیاس کیا کہ شاید اس کی اہلیہ کے میکے میں کچھ مسئلہ ہوگیا ہے.

لیکن وجہ معلوم کرنے پر اسے پتہ چلا کہ اس کی اہلیہ ایک نجی ٹیلی وژن چینل پر چلنے والے رئیلٹی شو 'بوسٹ یور ایسٹ' (Boost Your Asset) کے ایک امیدوار کو نکالے جانے پر اداس ہے.

یہ بات سن کر سعودی شخص آگ بگولہ ہو گیا اور اُس نے اپنی اہلیہ کو یہ کہہ کر طلاق دے دی کہ ' امیدوار شو سے باہر ہوا ہے اور میں تمھیں گھر سے باہر کر رہا ہوں'.

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کا مبینہ طور پر یہ خیال تھا کہ کسی دوسرے شخص کے لیے بہنے والے آنسوؤں کا مطلب ہے کہ اس کی بیوی اسے پسند نہیں کرتی.

واقعے کے بعد بہت سے لوگوں نے آن لائن اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سعودی شخص کے اس اقدام کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا.

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے تھا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ حساس ہوتی ہیں اور سعودی شخص کو چینل تبدیل کرکے اس معاملے کو رفع دفع کردینا چاہیے تھا.

واضح رہے کہ مذکورہ جوڑا ایک ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

QAS Jan 25, 2016 11:46am
The woman who don't act upon the advice of her husband should be thrown out.. All the women in Islamic countries are dealt with their husbands... if they move in Europe the woman think differently and let down their husbands.. The Islamic society does accept such acts of woman .. due to which the children also learn their mothers and level of conduct and thoughts reach to the conflicts..