مارک زکربرگ کے بارے میں دلچسپ انکشاف

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2016
مارک زکربرگ — اے پی فائل فوٹو
مارک زکربرگ — اے پی فائل فوٹو

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیرترین افراد میں سے ایک ہیں مگر ان کے ملبوسات کی الماری دیکھ کر اس بات پر یقین کرنا مشکل ہوجائے گا۔

جی ہاں مارک زکربرگ نے پیر کو اپنے ملبوسات کی الماری کی ایک تصویر فیس بک پر شیئر کی اور ثابت کیا کہ یہ ارب پتی شخص محض ملتے جلتے رنگ کی ٹی شرٹس کو خریدنے اور پہننے کا عادی ہے۔

`

First day back after paternity leave. What should I wear?

Posted by Mark Zuckerberg on Monday, January 25, 2016
`

اس تصویر سے مارک زکربرگ کے ان خیالات کی تصدیق ہوتی ہے جو کچھ عرصے قبل انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران ظاہر کیے تھے۔

انہوں نے کہا ' میں اپنی زندگی واضح کرنا چاہتا ہوں اور میری کوشش ہے کہ اپنے لیے کم سے کم فیصلے کرنے میں وقت ضائع کروں اور فیس بک برادری کی خدمت کے لیے ہرممکن کوشش کروں'۔

آسان الفاظ میں مارک زکربرگ انتخاب کے بوجھ سے خود کو بچانے کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہیں اور دنیا کے بیشتر کامیاب افراد بھی یہی سوچ رکھتے ہیں۔

فیس بک کے بانی نے یہ تصویر اپنی بیٹی کی پیدائش پر 2 ماہ کے لیے کام سے رخصت ختم ہونے کے بعد دفتری آغاز پر شائع کی۔

خیال رہے کہ مارک زکربرگ نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر اپنے اثاثے فلاحی مقاصد کے لیے صرف کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جن کی کل مالیت 45 ارب ڈالرز بنتی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں