موبی لنک نے سستے اسمارٹ فونز کی تیاری میں کچھ وقت لیا۔ حریف کمپنیوں کی بجٹ ڈیوائسز کی دستیابی اور موبائل انٹرنیٹ کا بڑھتا استعمال دیکھ کر 'ایکسپلور' اس مارکیٹ میں درست وقت پر اٹھائے جانے والا درست قدم ہے۔

موبی لنک نے درحقیقت دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں زیادہ آگے جاکر 5 انچ اسکرین کی ڈیوائس کو متعارف کرایا ہے اور اس کے دنگ کردینے والے اخباری اشتہار اور ٹی وی کمرشل زبردست رہے۔

یہاں ہم یہ جائزہ لیں گے کہ 5 انچ اسکرین اور 8 پزار روپے قیمت کا یہ جاز ایکس جے ایس 700 اینڈرائیڈ اسمارٹ فون اتنا اچھا ہے بھی یا نہیں جتنا اسے اشتہارات میں دکھایا گیا ہے۔

بنیادی فیچرز

آپریٹنگ سسٹم : اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ

پروسیسر : 1.3 گیگا ہرٹز ڈوئل کور میڈیک ٹیک اے آر ایم کورٹیکس A7

میموری : 1 جی بی ریم، 8 جی بی اسٹوریج جس میں کارڈ سلاٹ کی مدد سے 32 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے

ڈسپلے : 5 انچ ٹی این ایف ڈبلیو وی جے اے ڈسپلے، 240 ڈی پی آئی

بیٹری : 2000 ایم اے ایچ

کیمرہ : میگا پکسلز فکسڈ فوکس ود فلیش، 2 ایم پی فرنٹ کیمرہ

کنکٹیویٹی : ڈوئل سیم، تھری جی، وائی فائی، بلیوٹوتھ

فون کے ڈبے میں موجود سامان

ہائیر برانڈ سادہ سفید ڈبے میں جے ایس 700 ہینڈ سیٹ، ایک اسکرین پروٹیکٹر، چارجر اور ڈیٹا کیبل، ائیر فونز، بیٹری اور یوزر گائیڈ، صارفین کو 800 روپے کا مفت بیلنس اور 2 جی بی مفت تھری جی انٹرنیٹ بھی کچھ شرائط کے ساتھ ملے گا جو آفیشل پیج پر موجود ہیں۔ لامحدود فیس بک، ٹوئٹر اور واٹس ایپ کا استعمال بالکل مفت ہے۔

دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کے برعکس جاز نے فون تیار کرنے والی کمپنی کو چھپانے کی کوشش نہیں کی اور آپ ڈبے اور ڈیوائس پر ہائیر کا برانڈ دیکھ سکتے ہیں۔

اچھا ہے یا نہیں؟

اب بڑے سوال کی جانب واپس آتے ہیں اور ہاں میری مایوسی اس وقت واضح تھی جب میں نے ڈوئل کور کے الفاظ پڑھے۔ مجھے توقع تھی کہ کارکردگی کے لحاظ سے یہ غلط ثابت ہوگا مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔ جے ایس 700 کی مجموعی پرفارمنس ملی جلی رہی۔

ڈیزائن

جے ایس 700 سادہ ڈیزائن کے ساتھ ہے جسے پلاسٹک سے تیار کیا ہے، یہ چمک دار نہیں، یہ ہاتھوں سے نہیں پھسلتا اور ہاتھوں میں اچھا محسوس ہوتا ہے۔ اس کی سطح ہاتھوں پر چپکتی ہے، یہ ہینڈ سیٹ چند دیگر 5 انچ کی ڈیوائسز کے مقابلے میں بھاری ہے، اس کے بیک میں ایل ای ڈی فلیش اور لاﺅڈ اسپیکر کے درمیان 5 ایم پی کیمرہ کا نمایاں ابھار ہے۔

ڈسپلے

اسمارٹ فونز میں بڑے ڈسپلے 2016 کی ضرورت ہے اور جاز نے سائز کے معاملے میں درست کام کیا ہے۔ 240 پکسل ڈینسیٹی کے ساتھ 5 انچ کا ڈسپلے اچھا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ مگر اینگلز سے دیکھا نہیں جاسکتا اور صارفین کو اسکرین پر مواد دیکھنے کے لیے سیدھا دیکھنا ہوتا ہے۔

خوبیوں کی جگہ خامیاں زیادہ

ظاہری روپ دھوکا دیتا ہے اور ایسا ہی جاز جے ایس 700 کا معاملہ ہے۔ اس ہینڈ سیٹ کا سائز اس حقیقت کو چھپا لیتا ہے کہ 2016 میں بھی یہ ڈوئل کور ڈیوائس ہے۔ جہاں تک ہمارا تجربہ ہے اوسط موبائل فون صارف کیمرے کے میگاپکسلز یا ڈسپلے کے سائز پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور دیگر تفصیلات سے آگاہ ہوئے بغیر ڈیوائس سے متاثر ہوجاتے ہیں۔

بڑی اسکرینیں صارفین کو زیادہ استعمال اور کچھ بڑے مواد کی جانب کھینچتی ہیں مگر دہائی پرانے ڈوئل کور کے پیچھے موجود ریم جے ایس 700 کے صارفین کو اینڈرائیڈ کے بہترین استعمال میں مدد نہیں دیتا۔

ہلکی گیمز تو صارفین کو تفریح فراہم کرتی ہیں مگر تیز رفتار اور ایکشن گیمز مثلاً ٹریفک رائیڈز اور ان کلڈ میں ڈراپ ہوتے فریمز کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

براﺅزر بھاری ویب سائٹس پر 'جام' ہوسکتا ہے مگر موبائل ورژن میں ہمیں کوئی مشکل نظر نہیں آئی جس کے لیے اسکرین ریڈنگ کے تجربے کے لیے شکرگزار ہونا چاہئے جو کہ اچھا ہے۔

مجموعی طور پر یہ 30:70 پرفارمنس ہے۔

کیمرہ

کیمرہ اوسط صارفین کے لیے کسی موبائل فون میں دوسرا اہم ترین فیچر ہوتا ہے۔ 5 ایم پی رئیر کیمرہ میں بڑا ابھار یہ تاثر پیدا کرتا ہے کہ یہ کچھ حیران کن ہے مگر حقیقت کچھ مختلف ہے۔

5 ایم پی فکسڈ فوکس کیمرہ گھر کے اندر تو بہتر نتائج دیتا ہے مگر آواز کم کرنے والی پراسیسنگ ان ڈور اور آﺅٹ ڈور تصاویر کی باریک تفصیلات کو تباہ کردیتی ہے۔

کیمرہ آپشن بنیادی اور صارف دوست ہے، زوم آپشن بھی دستیاب ہے حالانکہ اکثر فکس فوکس کیمرہ یونٹ ٹچ ٹو فوکس کی سہولت کو سپورٹ نہیں کرتا۔ اس فون میں تمام بنیادی کیمرہ فنکشنز تلاش کرنا آسان ہیں۔

2 ایم پی فرنٹ کیمرہ ویڈیو چیٹ کے لیے مناسب ہے۔

سافٹ ویئر

کٹ کیٹ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے چند بہترین ورژنز میں سے ایک ہے مگر رواں برس اس قیمت میں جے ایس 700 کے صارفین اینڈرائیڈ لالی پاپ (اینڈرائیڈ فائیو) کے حقدار تھے۔

ہمیں جاز کے برانڈڈ معلوماتی وال پیپرز پسند آئے اور انہیں ایسے مزید شامل کرنے چاہئیں۔ دیگر ایپس کے ساتھ موبی لنک نے چند جاز انٹرنیٹ ایپس جیسے موبی لنک ٹی وی، موبی اسٹریم اور موبی ٹیونز کو بھی اس کا حصہ بنایا ہے۔ یہ ایپس اسی صورت میں کام کرتی ہیں جب اس میں جاز انٹرنیٹ کنکشن ہو جو کہ ہمارے خیال میں کمپنی کا کوئی اچھا فیصلہ نہیں۔ کاروبار بڑھانے کے لیے ان سروسز کو وائی فائی صارفین کے لیے بھی فراہم کیا جانا چاہئے تاکہ وہ اس کے عادی ہوکر جاز انٹرنیٹ ڈیٹا پیکج کی سہولت اس صورت میں حاصل کرنے کے بارے میں سوچیں جب وہ وائی فائی زون میں نہ ہو۔

ناقابل فہم تبدیلی

جاز یا ہائیر نے اپنی ڈیوائسز میں اینڈرائیڈ میں تبدیلی کی کوشش نہیں کی مگر ایک تبدیلی ہم سمجھنے سے قاصر رہے۔ پورے ایک دن کی مہم کے دوران ہم 'اینڈرائیڈ ایپ سوئچ ڈرار' آپشن کو تلاش کرنے میں ناکام رہے اور حادثاتی طور پر ہماری انگلی آپشن کی پر کچھ زیادہ دیر تک رہی تو وہاں ایپ سوئچ ڈرار موجود تھا۔

'سوئچ ایپ ڈرار' بیک کی میں تو کسی حد تک قابل فہم ہے مگر آپشنز کی میں؟ یہ کسی بھی طرح سمجھ میں نہیں آتا۔ اس کے لیے زیادہ وقت لگتا ہے، اضافی ٹیپس کی ضرورت ہوتی ہے اور الجھن کا باعث ہوتا ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ فون ہاٹ نہیں

اگر یہ فون ڈیڑھ سال قبل اس قیمت میں ملتا تو مجھے خوشی سے اچھلنے پر مجبور کردیتا۔ مگر آج ایسا کچھ نہیں۔ موبی لنک کے حریف زیادہ بہتر پیکج اور سروسز کم قیمت میں فراہم کررہے ہیں۔

جے ایس 700 واضح طور پر ہاٹ فون نہیں۔ یہ ایک بڑی انٹری لیول ڈیوائس ہے جو اسمارٹ فون اور موبائل انٹرنیٹ کو سیکھنے کے لیے موزوں ہے۔ یہ پہلی بار اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں یا گھروں پر موجود بزرگوں جیسی مارکیٹ تو تلاش کرسکتا ہے مگر آٹھ ہزار روپے میں نہیں۔

اس قیمت کو کم ہونا چاہئے یا اس کے ساتھ انصاف کے لیے کواڈ کور پروسیسر، اینڈرائیڈ لالی پاپ اور کیمرہ کے معیار میں حقیقی بہتری جیسے فیچرز کو اس کا حصہ بنانا ہوگا۔

موبی لنک کو مسابقتی مقابلے کا باریک بینی سے جائزہ لینا چاہئے مگر اس پہلے تجربے کے بعد ہم منتظر ہیں کہ وہ مزید کیا کچھ ایکسپلور کرتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں