پشاور: اسکول میں طالبعلم کی 'خودکشی'

27 فروری 2016
فائل فوٹو/ رائٹرز—۔
فائل فوٹو/ رائٹرز—۔

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے میں ساتویں جماعت کے ایک طالب علم نے اسکول میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی.

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سجاد کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے گل بیلہ میں واقع نجی اسکول میں ساتویں جماعت کے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی.

پولیس کے مطابق متوفی بچہ پستول گھر سے بیگ میں چھپا کر لایا تھا.

واقعے کے بعد بچے کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کردی.

ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ طالبعلم نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا تاہم پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

پاکستان میں کم سن طلبہ میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ خطرے کی گھنٹیاں بجا رہا ہے.

مزید پڑھیں:کمسن طلبہ کی خود کشی: پستول لڑکی لائی تھی

گذشتہ برس ستمبر میں بھی کراچی کے ایک اسکول میں کمسن طالب علم نے اپنی ساتھی طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی تھی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں