دونگا پور: ہندوستان میں نوکر کے بیٹے سے پسند کی شادی کرنے پر خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔

ہندوستانی خبر رساں ادارے اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر دونگا پور میں راما کنور نامی لڑکی نے اپنی پسند سے گاؤں کے ایک لڑکے پرکاش سیوک سے شادی کی تھی۔

راما کنور کے گھر والے اس شادی کے شدید خلاف تھے، اس لیے رما اپنے شوہر کے ہمراہ 2008 میں اپنا گاؤں پرچلاشہ چھوڑ گئی تھی۔

راما نے 22 سال کی عمر میں دوسری ذات کے پرکاش سیوک سے شادی کی تھی، لڑکے کے دوسری ذات سے تعلق رکھنے پر راما کنور کے گھر والے شادی کے شدید مخالف تھے۔

آئی بی این لائیو کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتولہ کو اس کے گھر والے مارتے پیٹتے ہوئے گاؤں کے چوراہے پر لے گئے جہاں پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی گئی۔

30 سالہ راما کنور کو اس وقت اس کے بھائیوں اور کزن نے گھر سے باہر نکالا جب اس کا شور موجود نہیں تھا، واقعے کے بعد لڑکے کا خاندان موت کے خوف سے گاؤں چھوڑ کر چلا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی لکشمن سنگھ سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعہ کے فوری بعد پولیس نے لڑکی کے باپ، بھائیوں، کزن سمیت 35 افراد پر مقدمہ درج کیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Mar 06, 2016 04:33pm
Khudgarzi or jahalat se sub pareshan hae.