• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

'نجم کی چڑیا' ایک دلچسپ گیم

شائع March 10, 2016
کچھ حلقے اس طنزیہ گیم کا مرکزی کردار معروف صحافی اور سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی قرار دیتے ہیں۔
کچھ حلقے اس طنزیہ گیم کا مرکزی کردار معروف صحافی اور سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی قرار دیتے ہیں۔

' گو نواز گو' اور 'گلو بٹ' کے بعد اب پاکستان کے سیاسی منظرنامے سے متاثر ایک اور پرمزاح گیم سامنے آیا ہے جس کا نام ہے ' نجم کی چڑیا'۔

اس گیم کا مرکزی کردار کو کچھ حلقے معروف ٹی وی صحافی اور سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی قرار دیتے ہیں۔

یہ گیم مفت ڈاﺅن لوڈ کے لیے دستیاب ہے جسے لاہور کی ایک انٹرنیشنل ڈیجیٹل ایجنسی آف روڈ اسٹوڈیو نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کا مرکزی خیال نجم سیٹھی کے مقبول شو ' آپس کی بات' کے گرد گھومتا ہے۔

گیم کا مقصد

یہ گیم فلیپی برڈ سے ملتاجلتا ہے
یہ گیم فلیپی برڈ سے ملتاجلتا ہے

اپنی انگلیوں سے اسکرین کو دبا کو نجم کی چڑیا کو ہوا میں اڑائیں اور اوپر نیچے دائیں بائیں موجود ستونوں کے درمیان سے نکالیں تاکہ وہ ملک بھر سے 'چغلیوں' کو جمع کرسکے۔

آف روڈ اسٹوڈیوز کی ایک ڈویلپمنٹ ایگزیکٹو ہما طارق کے مطابق ' نجم سیٹھی اپنی 'چڑیا' کی طاقت کا اظہار وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں تو آخر اس پر کوئی گیم کیوں تیار نہ کی جائے؟'

انہوں نے مزید کہا 'ہم پاکستان کے لیے ایک پرتفریح مقامی گیم تیار کرنا چاہتے تھے، کچھ ایسا جس سے لوگ جڑسکیں اور لطف اندوز ہوں'۔

پہلی جھلک : مزیدار اور رنگارنگ

اس گیم کے ستونوں پر مختلف شخصیات کی تصاویر ہیں
اس گیم کے ستونوں پر مختلف شخصیات کی تصاویر ہیں

اس گیم کا مرتعش، صارف دوست انٹرفیس ذہن میں چھا جانے والے بیک گراﺅنڈ میوزک کے ساتھ ہے۔

جو چیز اس گیم کو پرکشش بناتی ہے وہ اس پرندے کو ستونوں کے درمیان گھمانا ہے جو کہ معروف گیم 'فلیپی برڈ ' کی طرح صارف کو بیزار نہیں ہونے دیتا ہے۔

ستونوں کے ارگرد رنگا رنگ تصاویر پاکستان میں خبریں بنانے کے کام آتی ہیں، یعنی عائشہ ثناءکی ' برائٹ کریں' انداز، عامر لیاقت، زبیدہ آپا وغیرہ۔ یہ ستون گیم کی ایک دلچسپ گیلری ہیں۔

اسکورنگ ' پنکچر'

میں بڑاپنکچر لگانے میں کامیاب رہا
میں بڑاپنکچر لگانے میں کامیاب رہا

ہر ستون کے گرد کناروں کو چھوئے بغیر احتیاط سے پرواز کرنا ہوتی ہے اور گیم میں پوائنٹ کی بجائے آپ کو ایک 'پنکچر' ملتا ہے، آپ کا ٹاپ اسکور ' بڑا پنکچر' کہلاتا ہے۔

گزشتہ سال جب عمران خان نے پنجاب میں 35 انتخابی حلقوں میں مبینہ دھاندلی پر نجم سیٹھی پر ' 35 پنکچرز'کا الزام عائد کیا تھا مگر بعد ازاں اسے ' سیاسی بیان' قرار دیا۔

افسوسناک امر یہ تھا کہ اس گیم میں بھی میرا اسکور اوریجنل فلیپی برڈز کی طرح برا تھا اور میرا ' بڑا پنکچر' 21 تھا۔

مجھے کیا پسند آیا : وائس اوور

ستوں پر آپ کو کھلاڑیوں کی تصاویر بھی ملیں گی
ستوں پر آپ کو کھلاڑیوں کی تصاویر بھی ملیں گی

ستونوں پر مضحکہ خیز پوسٹرز اور پرتفریج گیم سے ہٹ کر 'نجم کی چڑیا' کے بیک گراﺅنڈ کو نجم سیٹھی کی اپنی آواز کے بیانات سے سجایا گیا جیسے ' اوہ وہاں تو میں پنکچر نہیں لگا سکتا تھا'، اور ' تیری چڑیا آدھی زیرو ہے قسم خدا کی'۔

اس کے علاوہ جو چیز اس گیم کو وقت گزارنے کے لیے بہترین بناتی ہے وہ اس کا لیول ہے جو ناممکن حد تک مشکل نہیں اور اتنا آسان بھی نہیں کہ آپ دیکھتے ہی دیکھتے اس میں مہارت حاصل کرلیں۔

کیا چیز متاثر کن نہیں

ویسے تو یہ گیم رواں چلتی ہے مگر جب یہ پیرینئیل لوڈنگ موڈ پر چلی جاتی ہے تو سخت جھنجھلاہٹ ہوتی ہے یعنی اس وقت جب آپ کسی پنکچر کو اسکور کرنے کے قریب ہوتے ہیں اور یہ گوگل پلے سے کنکٹ کرنے کی کوشش کرنے لگتی ہے۔

یہ گیم وقت گزارنے کیلئے بہترین
یہ گیم وقت گزارنے کیلئے بہترین
یہ گیم اس صورت میں زیادہ بہتر ہوتی اگر اس کے کھیلنے والوں کو مشکل لیول کو پرندے کی رفتار کے مطابق منتخب کرنے کا موقع دیا جاتا۔

ہمارا فیصلہ: چڑیا کو آزما کر دیکھیں

اگر آپ پاکستانی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں، موبائل گیمز سے محبت ہے یا کسی جگہ انتظار کرتے ہوئے بیزار ہورہے ہیں تو 'نجم کی چڑیا' آپ کے لیے تیار کی گئی گیم ہے۔

مناسب مشق کے ساتھ آپ زیادہ اسکور یا یوں کہہ لیں زیادہ 'پنکچر' لگانے لگیں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Desi Munda Mar 10, 2016 02:10pm
Haha meri 101 ka score hy :D

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024