بیک وقت 50 فیس بک دوستوں کو کال ممکن

اپ ڈیٹ 21 اپريل 2016
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک کی جانب سے چیٹ بوٹس پر کافی توجہ دی جارہی ہے تاہم یہی واحد نیا فیچر نہیں جس پر یہ کمپنی اپنی میسنجر ایپ کے لیے کام کررہی ہے۔

درحقیقت فیس بک میسنجر پر بہت جلد صارفین گروپ کالز کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

جی ہاں صارفین متعدد افراد سے بیک وقت آڈیو کالز کے ذریعے بات کرسکیں گے۔

اس کے لیے میسنجر ایپ کے تازہ ترین ورژن میں گروپ چیٹ کے اندر فون آئیکون کو کلک کرنا ہوگا۔

ایک بار جب آپ ایسا کریں گے فیس بک کی جانب سے صارفین کو سیکنڈری اسکرین فراہم کی جائے گی تاکہ جن افراد سے بات کرنی ہو ان سے رابطہ کیا جاسکے۔

اس فیچر کے تحت لوگ زیادہ سے زیادہ 50 دوستوں سے ایک سنگل گروپ کال میں بات کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کے برعکس جو ایس ایم ایس کا سادہ اور محفوظ متبادل بن رہا ہے، میسنجر کو فیس بک کی جانب سے ہر ممکن حد تک ایڈوانس، مددگار اور لوگوں سے رابطوں کے لیے بہترین ایپ بنایا جارہا ہے۔

گروپ ویڈیو کالنگ اب بھی ان چند فیچرز مین سے ایک ہیں جو اسکائپ اور گوگل ہینگ آﺅٹ کو میسنجر سے اوپر رکھتے ہیں تاہم فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو بھی صارفین تک جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے تاکہ موبائل پر اپنی بالادستی کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔

اس سے قبل فیس بک موبائل فون نمبرز ختم کرنے کیلئے اپنی ایبس میں وہ تمام سہولیات فراہم کرنے کا عندیہ دے چکا ہے جو لوگوں کے لیے سموں کی خریداری بے معنی بنادے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Akbarali Apr 22, 2016 11:28am
Hello worlds